جی این این سوشل

پاکستان

ہم عوام کے ساتھ کیے گئے ظلم کا حساب لیں گے: حمزہ شہباز

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہم عوام کے ساتھ کیے گئے ظلم کا حساب لیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہم عوام کے ساتھ کیے گئے ظلم کا حساب لیں گے: حمزہ شہباز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور والوں کا شکریہ، ہمارے لانگ مارچ میں کل عام آدمی بھی اپنے اہلخانہ کے ساتھ شریک ہوئے، کل عوام نے سڑکوں پر نکل کر عدم اعتماد کر دیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ادویات، کھاد اب سب کچھ نایاب ہے، ان کرتوتوں کی وجہ اپوزیشن اور عوام کی منشا ہے کہ نیازی صاحب آپ نے گھر جانا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے لوگوں کے دلوں پر زخم لگائے ہیں، صحت کارڈ ایک ڈھونگ ہے جو نواز شریف کا منصوبہ تھا، نیازی صاحب ہم آپ کی طرح تماش بینی کرنے نہیں آ رہے کیونکہ ہم کسی امپائر پر یقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب آپ کو بنی گالہ سے اتار کر عوامی عدالت میں پیش کریں گے، نوکریاں دینے کے بجائے آپ نے لاکھوں افراد کو بے روزگار کر دیا، عام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس شخص کا احتساب کرے جس نے ایٹمی ملک پر قرضوں کا بوجھ ڈال دیا۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آپ نے آئی ایم ایف کے پاس جا کر بھی خودکشی نہیں کی لیکن عوام خودکشی پر مجبور ہے، اب آپ کے پاس کوئی ٹرمپ کارڈ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے ریاست مدینہ کا نام اپنی جھوٹی ریاست کے لیے استعمال کیا جس کی آپ کو کبھی معافی نہیں ملے گی، آج لوگوں کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے، تم سے توشہ خانہ کا پوچھا جاتا ہے لیکن تم جواب نہیں آتے کیونکہ تم ہارے ہوئے کھلاڑی ہو۔

تجارت

 پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاک بیلاروس 5سالہ تعاون پر نیوٹریفوڈ اینڈ فارماسیوٹیکل کمپنی اور بیلاکٹ سمیت مختلف مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔

پاک بیلاروس 5سالہ تعاون پر نیوٹریفوڈ اینڈ فارماسیوٹیکل کمپنی اور بیلاکٹ سمیت مختلف مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

تقریب میں "شہزاد ٹریڈ لنکس" اور "منسک موٹر پلانٹ" کے درمیان مصنوعات کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، "شہزاد ٹریڈ لنکس" اور "بیلشینا" کے مابین پاکستانی منڈی میں ٹائرز کی فراہمی کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

قبل ازیں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجاری سردار جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، پاکستان میں بیلاروس کے ٹریکٹرز پائیداری اور مضبوطی کی علامت سمجھے جاتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 27-2025 کے لیے روڈ میپ پر اتفاق ہوا ہے ، دونوں ممالک تعاون کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس علاقائی تجارت اور کنیکٹیویٹی کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم میں شراکت دار ہیں، پاکستان بیلاروس سے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے توانائی، زراعت، آئی سی ٹی اور دیگر شعبے کھلے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں تنوع لانے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے گوشت، ڈیری، زرعی مصنوعات اور کاغذی مصنوعات کی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں، بیلاروس کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے اور مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں تجارتی اور ٹرانزٹ حب بننے کے لیے پر عزم ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی بیلاروس سے صنعتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی بیلاروس سے  صنعتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بیلاروس کے وزیر صنعت، الیگزینڈر یافیمو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران الیکٹرک گاڑیوں پر جوائنٹ وینچر کے آپشن پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور پاکستانی مصنوعات کو بیلاروس کی مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔


بیلاروس کے وزیر نے اعلان کیا کہ بیلاروس زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گا اور زرعی مشینری و ٹریکٹر پلانٹس کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق ہوا، جس میں زرعی اور صنعتی ترقی کے حوالے سے مزید اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔

 

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حامد خان کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان

30 نومبرکو پنجاب بھرسے وکلا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے اکٹھا ہوں گے، سابق صدر سپریم کورٹ بار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حامد خان کا    26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف  وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان نے اعلان کیا ہے کہ 30 نومبرکو پنجاب بھرسے وکلا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے اکٹھا ہوں گے، یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں ہوگی بلکہ وکلا کی تحریک ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کو تمام وکلا نے مسترد کردیا ہے، اس ترمیم سے عدالتی نظام کا بیڑا غرق ہوجائے گا، ججز آتے جاتے رہتے ہیں لیکن وکلا ہمیشہ لڑتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہے کہ وہ احتجاج کرے لیکن حکومت نے تمام راستے بند کردیے، اس سے بڑی کامیابی کیا ہوگی کہ پوری حکومت خوفزدہ ہے اور لوگوں کو مجبور کرکے ان کو مفلوج کر کے جمہوریت نہیں آتی۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات پر وائٹ پیپر جاری کریں گے، انتخابات میں ایجنسیوں کی مداخلت ہوئی اور دھاندلی کرائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے خوشحال خان اور خیبرپختونخوا سے حبیب قریشی جیت گئے تھے لیکن ان دونوں کو دوبارہ گنتی کے دوران ہرایا گیا، جس کے تمام ثبوت سامنے لائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll