جی این این سوشل

پاکستان

آج عمران خان کے پاؤں جلے تو بزدار کے اوپر پاؤں رکھ دیا:مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ابھی تو صرف ابتدا ہوئی ہے, حکومت کے لیے آنے والے دن بہت سخت ثابت ہونے والے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آج عمران خان کے پاؤں جلے تو بزدار کے اوپر پاؤں رکھ دیا:مریم نواز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اسلام آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے کل کے جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال کیا، کل صرف سرکاری گاڑیاں تھیں، آپ کا یوم حساب آگیا، اب آپ کو ہر چیز کا حساب دینا ہوگا۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ہم تمہیں الوداع کہنےآئے ہیں، عمران خان اب اعتماد کھوچکے ہیں، الوداع،الوداع،الوداع۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پر عوام اور پارلیمنٹ نے عدم اعتماد ظاہر کردیا ہے، حکومت میں ہونے کے باوجود آپ 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن ہارے، آج آپ اپنی پارٹی کااعتماد بھی کھوچکے ہیں، عمران خان اب صرف ادھر ادھر بھاگ رہا ہے، 10لاکھ تو کیا 10 ہزارلوگوں کا مجمع بھی نہیں لگا سکے، 10 لاکھ چھوڑو172 بندے پورے کرو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کے اپنے لوگ آپ سے بھاگ رہے ہیں، آج عمران خان کے پاؤں جلے توبزدارکے اوپر پاؤں رکھ دیا، کیا اس وزیراعظم کو ایوان میں بیٹھنے کا حق ہے؟ عمران خان کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے، آج آپ کی کشتی ڈوبنے لگی توعثمان بزدارکو پانی کے اندردھکیل دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دن بتائیں گے کہ ایسے شخص کا انجام کیا ہوتا ہے؟ کل تک جووسیم اکرم پلس تھا، آج اس کوپانی میں دھکا دے دیا،کشتی ڈوبنے لگی تو کہا بیرونی سازش ہورہی ہے،لوگوں کوجلسے میں بلایا کہ سرپرائزدوں گا، کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان زندگی میں تو کسی کے بن جاؤ، جہانگیر ترین کا پیسہ اور جہاز استعمال کیا مگر اس کا بھی نہیں بن سکا،علیم خان جیسے دوست کو بھی اس شخص نے نہیں چھوڑا، جو شخص اپنے محسنوں کا نہیں بن سکا وہ قوم کا کیا بنے گا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ ہرملک میں کشکول لے کرجاتے ہیں کہ کچھ دویہ آپ کی فارن پالیسی ہے، اگرپاکستان کے خلاف کوئی سازش ہوئی ہے تواس کاآلہ کارعمران خان ہے۔ 

پاکستان

سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ

 وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔

عطاء تارڑ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران احتجاج کیا گیا، اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج میں افغان شہری کیا کر کررہے تھے؟، سوال یہ بھی ہے کہ افغان شہریوں کو احتجاج میں کیوں شامل کیا گیا؟۔

وفاقی وزرا عطاء تارڑ اور احسن اقبال نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کی جس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کیا جب کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب

’نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمالا بنا تو پاکستان کبھی بھارت جار کرنہیں کھیلے گا، پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر اپنا موقف آئی سی سی پر واضح کر دیا۔ 

پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق حکام نے واضح کردیا کہ آئی سی سی کو چیمپئنزٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہے۔ پی سی بی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان آنے سے انکار قبول نہیں ہے۔

علاوہ ازیں پی سی بی نے بال آئی سی سی کی کورٹ میں پھینکتے ہوئے واضح کردیا کہ چیمپئنز ٹرافی کا قابل قبول فارمولا بورڈ میٹنگ سے پہلے فراہم کیا جائے۔

ساتھ ہی پی سی بی نے کہا کہ ’نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمالا بنا تو پاکستان کبھی بھارت جار کرنہیں کھیلے گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے جواب کا منتظر ہے۔

خیال رہے کہ رہے کہ بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار سامنے آیا تھا۔ بھارتی ردعمل کے جواب میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کی کسی اور جگہ منتقلی یا ہائبرڈ ماڈل کا فارمولا یکسر مسترد کر دیا تھا۔

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شاہ نوازقتل کیس، سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میر پور خاص کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

 ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کو 19میر پور خاص میں ستمبر کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا، اور اس پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام بھی عائد کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ نوازقتل کیس، سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میر پور خاص کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

میر پور خاص کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے ڈاکٹر شاہ نواز بھٹؤ کے  قتل کیس میں سابق ڈی آئی جی میر پور خاص جاوید جسکانی اور سابق ایس ایس پی اسد علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے دونوں کی جانب سے دائر کردہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کے اہل خانہ کے وکیل، بیرسٹر اسد اللہ شاہ راشدی اور اظہر آرائیں  عدالت میں پیش ہوئے اور  بتایا کہ ایف آئی اے کے حکام اس قدر نا اہل ہیں کہ وہ ابھی تک مطلوبہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزمان کے موبائل فونز تک برآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دوران سماعت ڈاکٹر شاہ نواز کے خاندان کی جانب سے پیش ہونے والے  وکلا نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے جمع کرائی جانے والی ابتدائی رپورٹ اور پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے اس کیس کی ’جوڈیشل انکوائری‘  کا مطالبہ کیا، تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہوسکے۔

ایف آئی اے کے افسران نے اپنے دلائل دیتے ہوئے  عدالت سے استدعا کی کہ انہیں مزید تفتیش کے لیے مہلت دی جائے، جس پر  عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ  ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کو 19میر پور خاص میں ستمبر کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا، اور اس پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll