جی این این سوشل

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین  پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا 

لاہور : ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین  پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ آج سے  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو کہ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آج کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت  ایرن فنچ وائٹ بال ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ سابق کیوی کپتان ڈینیل ویٹوری بھی ٹیم آسٹریلیا کے ہمراہ پہنچے ہیں ۔

واضح رہے کہ  پہلا ون ڈے 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا ایک روزہ میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔  اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی مقابلہ بھی ہوگا جو 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ وائٹ بال سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں شیڈول تھے، تاہم اب یہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائں گے ۔ 

پاکستان

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی  کہاں ہیں اس حوالے سے  اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے  استعفیٰ دے دیا

حامد رضاقومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے  استعفیٰ دے دیا

پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کور اور سیاسی کمیٹی سے مستفعی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا نے اپنے استعفے سے پارٹی قیادت کو  آگاہ کر دیا ہے، اوروہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں  مگر اس کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے بعد کریں گے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف  کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفی کی تصدیق کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

سری لنکا کی جانب سے کمندو مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلے میچ ڈربن میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلےبلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم  پہلی اننگزمیں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 42 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے کمندو  مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی  ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے مارکو جانسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ کوٹیز اور  رباڈا نے بالترتیب 2 اور 1 ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک جنوبی افریقہ نے بنا کسی وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے ہیں اور ان کو مجموعی طور پر 179 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll