اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) میں حالیہ عدم اتفاق کے باعث لانگ مارچ موخر ہونے کا خدشہ، پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کیلئے مہلت مانگ لی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) سربراہی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،پی ڈی ایم میں حالیہ عدم اتفاق کے باعث لانگ مارچ موخر ہونے کا خدشہ سامنے آگیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج اپوزیشن کو حتمی فیصلے کے لئے بلایا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کیلئے مہلت مانگ لی،سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج جو موقف پیش کیا ہے وہ سی ای سی فیصلوں کی روشنی میں بیان کیا ہے،استعفوں کے معاملے پر پارٹی سے مزید مشاورت ضروری ہے۔
جے یو آئی ، ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کا موقف ہے کہ استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، جب تک استعفے نہیں دیں گے ، حکومت کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر بھی اختلاف سامنے آگیا۔پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے کہ اکثریتی جماعت کو ہی اپوزیشن لیڈر دیا جائے جس پر دیگر جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا کہ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے ایک حتمی مشاورت ہوچکی تو پھر نیا مطالبہ کیوں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 9 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی دوسری طرف ہے، پیپلز پارٹی صرف اپنی جماعت کو نہیں پوری اپوزیشن کے موقف کو سامنے رکھے۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف سے وطن واپسی کا مطالبہ کردیا۔آصف زرداری نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 14 برس جیل میں گزارے ہیں۔ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جاناپڑے گا۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago




