پاکستان
عدم اعتماد پر ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی : شیخ رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر د اخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عدم اعتماد پر ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ابھی 31 تاریخ کو عدم اعتماد پر بحث ہوگی جس کے بعد ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں جیت ہار ہوتی ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے یہ جلسے نے ثابت کیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اللہ نے کرم کیا ، دھرنے، جلسے جلوس اور اوآئی سی کانفرنس سمیت تمام ایونٹ امن و امان سے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے تین تاریخ کو اپوزیشن 172 بندے پورے نہ کرسکے، میں بہت گھبراہٹ میں تھا لیکن اللہ نے دکھایا لوگ عمران کے ساتھ ہیں، چاہے الیکشن کا رزلٹ کچھ بھی ہو۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ توفضل الرحمٰن کا تھاباقی مہمان اداکار تھے، سیاست میں بعض لوگ جیت کر بھی ہارجاتےہیں۔عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کرےگا،ہم اسکےساتھ کھڑےہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بزدار کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ فوری الیکشن کا حامی ہوں، حج کے بعد الیکشن ہونے چاہئیں، عمران خان اچھا بجٹ دیں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران میں بغاوت کی خبر غلط تھی، ایم کیو ایم کا فیصلہ بہت فیصلہ کن ہوگا۔
پاکستان
بیلاروس کے صدرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا
بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور بیلا روس کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
پاکستان
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کا ڈاکٹر عافیہ کی معافی کیلئے امریکی صدر کو خط
ابتدائی حراست اور مقدمہ کی سماعت کے دوران قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، خط کا متن
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے، جس میں ان کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے یہ کھلا خط لکھا، جس کی کاپی عافیہ موومنٹ کے رہنماؤں کو بھی بھیجی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایک وکیل کے طور پر ڈاکٹر عافیہ کے کیس کا مطالعہ کیا گیا ہے اور ان کی حالت زار تشویشناک ہے۔ یہ کیس تاریخ کے افسوسناک سانحات میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی حراست اور مقدمہ کی سماعت کے دوران قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا اور تعصب کے خدشات کا بار بار اظہار کیا گیا۔ میڈیکل ریکارڈ میں دوران قید جسمانی اور ذہنی تشدد کی علامات بھی موجود ہیں۔
خط میں کارسیول جیل کی تشویش ناک تاریخ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت کئی رہنماؤں نے ڈاکٹر عافیہ کو ”قوم کی بیٹی“ قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کو اپنے خاندان اور بچوں سے ملاقات سے دور رکھا گیا، جو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔
خط کے آخر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے خواتین اور بچوں پر تشدد کی مخالفت کرتا رہا ہے، مگر ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ ایسا سلوک اس کے تضادات کی عکاسی کرتا ہے، جو عالمی سطح پر امریکہ کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔
پاکستان
آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق
سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا
موٹروے پر شیخوپورہ کے نزدیک آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،آئی جی اسلام آباد خود ساتھ نہیں تھے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان