عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینکنے میں ملوث تینوں ملزموں کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینکنے والےملزمان غلام عباس ،میاں عتیق اور طارق جٹ کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔شہباز گل کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان نے کل ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینکی، جس سےان کی آنکھ متاثر ہوئی ہے۔جس پر عدالت نے تینوں ملزموں کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔
دوسری جانب شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حملہ کرنے والوں کو معاف کرتے ہیں،کسی غریب اور ناسمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتے۔
کل عدالت میں لیگی قیادت کی ایماء پرمجھ پرحملہ کیا گیا. اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کا استعمال کر رہے ہیں۔میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں-میں کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔پولیس سے گذارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 16, 2021
شہباز گل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ عدالت میں لیگی قیادت کی ایما پر ان پر حملہ کیا گیا، اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کو استعمال کر رہے ہیں ، پولیس سے گزارش ہےکہ ملزموں کے ساتھ برا سلوک نہ کرے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago




