منڈی بہاوالدین: سول لائن پولیس نے زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر قید سے 10افراد بازیاب کرالیے۔

تفصیلات کے مطابق سول لائن پولیس کا چھاپہ،زمیندار کے ڈیرہ میں قید سے 10افراد بازیاب کرالیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والوں 3خواتین اور سات بچے شامل ہیں۔ خواتین اور بچوں کو بحفاظت تھانہ سول لائن منتقل کردیاگیا۔خواتین اور بچے تین روز سے سوہاوہ بولانی کے ڈیرہ میں قید تھے۔
ایس ایچ او اظہر تارڑ کہتے ہیں کہ بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ اللہ دتہ کی فیملی کے 10افراد کو رقم کے عوض قید کیا گیاہے۔ بازیابی کے بعد خواتین اور بچوں کو تھانہ میں کھاناکھلایاگیا۔
زمیندار محمد نواز کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے کام کرنے کے عوض ایڈوانس 7لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ کچھ عرصہ قبل فرار ہوگئے تھے دوبارہ پکڑ کر لائے تھے۔
ڈی پی او علی رضا کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیاجائے گا۔ کسی کو بھی قید کرناسنگین جرم ہے،سخت ایکشن لیاجائے گا۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل






