Advertisement
پاکستان

بسلسلہ 23 مارچ پریڈ، موٹروے بند کرنےکی ٹریفک ایڈوائزری جاری

اسلام آباد : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نےٹریفک ایڈوائزری بسلسلہ 23 مارچ پریڈ جاری کر دی جس کے مطابق ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایچ ٹی وی) کا اسلام آباد کیلئے داخلہ بند ہو گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 17th 2021, 2:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری بسلسلہ 23 مارچ پریڈ جاری کر دی گئی۔

بسلسلہ مارچ پریڈ ہر قسم کی مال بردار ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایچ ٹی وی) کا اسلام آباد کیلئے داخلہ بند ہو گا۔

مارچ پریڈ 17، 19، 21 اور 23 مارچ کو رات 12 بجے سے دن 2 بجےتک مال بردار ایچ ٹی وی کا اسلام آباد کیلئےداخلہ بند ہو گا۔

موٹروے M-1 اور M-2 سے  اسلام آباد کی جانب آنے والی مال بردار ایچ ٹی وی گاڑیوں کا داخلہ بند ہو گا۔

قومی شاہراہ سے آنے والی مال بردار بڑی گاڑیوں کا داخلہ بھی اسلام آباد کیلئے بند ہوگا۔

Advertisement
Advertisement