اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کی، قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ آج پھر اسپیکر نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایجنڈے کے مطابق عدم اعتماد پر بحث ہونی تھی، قوم نے دیکھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے ووٹنگ نہیں کرائی۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے 172 لوگ کھڑے تھے، تمام ممبران نے کہا کہ وقفہ سوالات کی بجائے ووٹنگ کرائی جائے۔
اپنی گفتگو میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اسٹیٹ بینک سے فنڈنگ چھپائی، ان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے پاس فرار ہونے کا کوئی راستہ نہیں ہے، وزیراعظم عزت کے ساتھ استعفیٰ دے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ این آر او کے لیے اب بہت دیر ہوچکی ہے، وزیر اعظم عمران خان کے پاس کوئی محفوظ راستہ نہیں رہا۔
اپوزیشن نے آج اسمبلی میں 175 ارکان پیش کیے. تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں تو جمہوریت کی جیت ہے۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 17 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 15 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 10 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 17 گھنٹے قبل



