اسلام آباد: وزیر اعظم نے لائیو کال کے دوران ایک کالر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پلان تیار ہے، اپوزیشن کو اسمبلی میں شکست دے کر دکھاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ کل کے لیے انہوں نے ایک سے زیادہ پلان بنا رکھے ہیں، کامیاب ہو کر قوم کو خوشخبری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن کو اسمبلی میں شکست دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت گرانے کے لیے بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے، حکومت کے خلاف عالمی سازش ہورہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اس سازش کے خلاف اپنے مستقبل کے لیے احتجاج کریں ، اگر سازش کامیاب ہوگئی تو کوئی بھی باہر کی قوت ناپسند پاکستانی حکومت کو پیسوں کے ذریعے گرا دیا کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک آج اہم دوراہے پر کھڑا ہے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کدھر کھڑے ہوتے ہیں، نیوٹرل ہونے کا مطلب ہے کہ آپ برائی کے خلاف کھڑے ہیں، ہمیں اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
اپوزیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے ساتھ غداری قبول نہیں کریں گے، قانونی ماہرین سے ملاقات کی ہے، غداروں پر مقدمات ہوں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے کل کہہ دیا بھکاری غلام ہوتے ہیں، شہباز شریف نے 22 کروڑ عوام کو بھکاری قرار دیا، شہباز شریف پر اربوں روپے کے کرپشن کے مقدمات ہیں، شہباز شریف تو ہے ہی غلام، یہ پیسے کی پوجا کرتے ہیں، شہباز شریف ایسے ہی زندگی گزارنی ہے تو اس سے اچھا مر ہی جائیں۔
وزیراعظم نے افواج پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پر کسی قسم کی تنقیدنہ کریں۔ انہوں نے کہا پاک فوج نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، پاک فوج نے ملک کو اکٹھا کیا ہوا ہے، فوج کے نیوٹرل رہنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی سازش پاک فوج اور تحریک انصاف کے خلاف ہے، پاک فوج کے خلاف عوام کو تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago




