اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے ، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ تلاوت کلام پاک سے قومی اسمبلی اجلاس کا آغاز ہوا۔
اجلاس مقررہ وقت سے 38 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کون بچائے گا پاکستان، عمران خان عمران خان کے نعرے لگائے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری ہوچکا ، اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ ایجنڈے میں شامل ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد کرتا ہے، عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے وہ وزیراعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔
متحدہ اپوزیشن نے 177 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کر رکھا ہے جبکہ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں۔
دوسری جانب اجلاس سے قبل ریڈزون کو سیل کردیا گیا ہے، تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور خصوصا ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جبکہ شہر اقتدار میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کردی گئی ہے، علاوہ ازیں میٹرو بس سروس کو بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے دس سالہ سفر،کرکٹ بورڈ کا دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ
- 26 منٹ قبل

ملک میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ، وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کا اجلاس طلب کرلیا
- 42 منٹ قبل
وفاقی حکومت کااسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا، معاملہ جوڈیشل کمیشن کو واپس بھجوا دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

نیاگرا آبشاردیکھنے آئے سیاحوں کی بس کو حادثہ،6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کا بھی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- 3 گھنٹے قبل

کراچی : بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ،شہر میں سیف ہاؤس کی موجودگی کا انکشاف
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ متاثرین کیلئے 100 ٹن امدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ
- 3 گھنٹے قبل

ڈکی بھائی کی گرفتاری پرساتھی یوٹیوبر رجب بٹ کا رد عمل سامنے آگیا
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیل پر پابندیاں لگانے میں ناکامی پرڈچ وزیر خارجہ مستعفی
- 9 منٹ قبل
مسلسل کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب حکومت کا 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلر ز تعینات کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل