نیپا وائرس ایک تیزی سے پھیلنے والی اورخطرناک بیماری ہے جس کی بروقت تشخیص اور فوری اقدامات نہایت ضروری ہیں، محکمہ ہیلتھ


پشاور:محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے مراکز صحت کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپا وائرس ایک تیزی سے پھیلنے والی اورخطرناک بیماری ہے جس کی بروقت تشخیص اور فوری اقدامات نہایت ضروری ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس کی جلد شناخت کے لیے صوبے کے تمام ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا مؤثر نظام قائم کیا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ افراد کی فوری جانچ ممکن ہو سکے۔
محکمہ صحت کے مطابق نیپا وائرس سے متاثرہ یا مشتبہ مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈز کے انتظامات کیے جائیں گے اور تمام ضلعی و تحصیل سطح کے اسپتالوں کو مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے،جبکہ وائرس کی تشخیص کے لیے نمونوں کو ٹیسٹنگ لیبارٹریز تک بروقت منتقل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں نیپا وائرس کی ابتدائی علامات بخار، شدید سر درد، بے ہوشی، متلی اوراعصابی پیچیدگیوں کو قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ اس وائرس کا تاحال کوئی باقاعدہ علاج موجود نہیں، اس لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیارکریں، غیرضروری
میل جول سے گریز کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پرقریبی مرکز صحت سے رجوع کریں۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 19 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 17 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago








