انگلینڈ کو ویمنز ورلڈ کپ فائنل میں شکست، آسٹریلیا ساتویں مرتبہ چیمپیئن بننے میں کامیاب
آسٹریلین اوپنرز الیسا ہیلی اور ریچل ہینز نے اپنی ٹیم کو 160 رنز کا آغاز فراہم کر کے فتح کی بنیاد رکھی، ریچل ہینز 68رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔


نیٹ سیور کی 148 رنز کی عمدہ اننگز کے باوجود آسٹریلیا نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں روایتی حریف انگلینڈ کو 71رنز سے شکست دے کر ساتویں مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔
آسٹریلین اوپنرز الیسا ہیلی اور ریچل ہینز نے اپنی ٹیم کو 160 رنز کا آغاز فراہم کر کے فتح کی بنیاد رکھی، ریچل ہینز 68رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔
الیسا ہیلی نے دوسرے اینڈ سے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ بیتھ مونی کے ہمراہ دوسری وکٹ کے لیے مزید 156رنز کی شراکت قائم کی۔
الیسا ہیلی 26 چوکوں سے مزین 170 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئیں، یہ اب تک کسی بھی مردوں اور خواتین کے مقابلوں کے ورلڈ کپ فائنل کسی بھی کھلاڑی کی سب سے بڑی اننگز ہے۔
بیتھ مونی 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں اور آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے جو کسی بھی ورلڈ کپ فائنل میں اب تک کا دوسرا بڑا اسکور ہے جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں کسی ٹیم نے 300رنز سے زائد کا ہندسہ عبور کیا ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے آنیا شربسول نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
???????
— ICC (@ICC) April 3, 2022
Looks like Australia might need a bigger trophy cabinet ?#CWC22 pic.twitter.com/NJBBoon5Wl
ہدف کے تعاقب میں ڈینی ویٹ چار جبکہ بلکہ ٹیمی بیونوٹ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں تو انگلینڈ کی ٹیم 38رنز پر دونوں اوپنرز سے محروم ہو چکی تھی۔
اس مرحلے پر کپتان ہیتھر نائٹ اور نیٹ سیور نے 48رنز کی شراکت کی لیکن 86 کے مجموعے پر انگلش کپتان کی اننگز اختتام کو پہنچی۔
نیٹ سیور ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری اسکور کی لیکن دوسرے اینڈ سے کسی بھی کھلاڑی نے ان کا ساتھ نہ دیا۔
سیور نے ناقابل شکست 148 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی یہ باری بھی انگلینڈ کو فائنل میں 71رنز کی شکست سے نہ بچا سکی۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم 285 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور آسٹریلیا نے ساتویں مرتبہ ویمنز ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
الیسا ہیلی کو میچ کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 5 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 3 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 11 minutes ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 7 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago








