90 دن سے زیادہ الیکشن آگے لےجانا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی: فواد چودھری
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 90 دن سے زیادہ الیکشن کو آگے لے جانے کی کوشش آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔


مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ 90 دن سے زیادہ الیکشن کو آگے لے جانے کی کوشش آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔
فواد چودھری نے کہا کہ ملک کی معیشت 7 ماہ کی سیاسی افراتفری برداشت نہیں کر سکتی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دے سکتے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ جلد از جلد سیاسی استحکام کے لیے الیکشن 90 دن کے اندر لازم ہیں۔
الیکشن کمیشن کو اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنی چاہئے،90 دن سے زیادہ الیکشن کو آگے لےجانے کی کوشش آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی،معیشت سات ماہ کی سیاسی افراتفری برداشت ہی نہیں کر سکتی پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دے سکتے جلد از جلد سیاسی استحکام کیلئے الیکشن نوے دن کے اندر لازم ہیں https://t.co/S3DYYOeqsc
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 7, 2022
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکتوبر سے قبل ملک میں انتخابات کروانے سے معذرت کی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 90 دن میں الیکشن کرانے سے معذرت کرتے ہوئے صدر مملکت کو جواب بھجوایا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا، شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کے لیے اضافی 4 ماہ درکار ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار
- 6 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، خوفزدہ بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
- 5 گھنٹے قبل

شمالی ایران میں 5.4 شدت کے زلزلے، عوام میں خوف و ہراس
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

خیبر پختونخوا،سینیٹ کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا ، اپوزیشن لیڈر عباداللہ کا حلف برداری اجلاس ملتوی کرنے پر عدالت جانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان
- 19 منٹ قبل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
- 14 منٹ قبل

ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل