لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
کسی شہری کے سفر پر خفیہ پابندی لگانا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور غیر قانونی اووراسٹے کو انسانی اسمگلنگ یا سنگین جرائم کے برابر نہیں رکھا جا سکتا،عدالت


لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں کے اختیارات محدود کر دیئے ہیں۔
عدالت نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شہریوں کا نام پانچ سال یا اس سے زائد مدت تک رکھنے کے اختیار کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ پاسپورٹ غیر فعال کرنا پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور یہ اقدام آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ رولز 2021 کے رول 23 اور رول 22(2)(سی) کو غیر آئینی اور قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر پاسپورٹ قوانین میں ضروری ترامیم کرے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کسی شہری کے سفر پر خفیہ پابندی لگانا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور غیر قانونی اووراسٹے کو انسانی اسمگلنگ یا سنگین جرائم کے برابر نہیں رکھا جا سکتا۔
عدالت نے واضح کیا کہ اگرچہ پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پاسپورٹ منسوخ کرنے، ضبط کرنے یا تحویل میں لینے کا قانونی اختیار بدستور برقرار رہے گا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ شہری کی درخواست پر نئے سرے سے قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ عدالتی فیصلے کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور سفر سے متعلق معاملات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 6 گھنٹے قبل

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 6 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- ایک دن قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 6 گھنٹے قبل

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 6 گھنٹے قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 3 گھنٹے قبل












