وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ملک فریکچرڈ ہوگیاہے۔ فلاحی منصوبوں پر تمام صوبوں کو ایک ہی پیج پر کھڑا ہونا چاہیے۔

ایمرجنسی ہیلپ لائن911 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن بڑا منصوبہ ہے، ایسے منصوبوں پر تمام صوبوں کو ایک ہی پیج پر کھڑا ہونا چاہیے، مجھے ہیلتھ کارڈ پر بڑی خوشی ہے، بدقسمتی سے ابھی تک سندھ کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ جاری نہیں کیا گیا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریب خاندان 10 لاکھ تک اپنا علاج کرا سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ میرا وژن اسلامی فلاحی ریاست ہے، فلاحی ریاست کے قیام سے اللہ کی برکت آتی ہے، ایلیٹ کلاس اور عوام کیلئے الگ پاکستان بدقسمتی، ہم وہ کام کر رہے ہیں جو ریاست کو کرنا چاہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی میں بہتری لاناریاست کی ذمہ داری ہے، جب کوئی شہری مشکل میں ہوتواسےاعتمادہوکہ حکومت ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان بھی بڑا زبردست پروگرام ہے، 75 سال بعد یکساں نصاب ہم نے شروع کیا، یکساں نصاب 70 سال پہلے شروع ہونا تھا، ہیلتھ کارڈ غریب لوگوں کے پاس بڑی سہولت ہے، غریب کسی بھی مہنگے ہسپتال سے علاج کرا سکتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں چھوٹا سا طبقہ امیر اور باقی غریبوں کا سمندر ہے، چین نے پہلے 70 کروڑ غریب لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا، چین نے ریاست مدینہ کے ماڈل کو فالو کیا، پاکستان میں سب سہولیات ایلیٹ کلاس کو ملتی ہے ہم ایلیٹ سسٹم کو توڑیں گے۔

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- 9 گھنٹے قبل

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری
- 12 گھنٹے قبل

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- 14 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- 15 گھنٹے قبل

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- 15 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
- 12 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف
- 11 گھنٹے قبل

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- 16 گھنٹے قبل

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
- 10 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- 14 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)