Advertisement
پاکستان

تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کااجلاس  جاری 

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پر ڈپٹی اسپیکر رولنگ کو غیر آئینی قرار دینے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر قومی اسمبلی کا اجلاس  شروع ہوگیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اپریل 9 2022، 3:48 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کااجلاس  جاری 

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے جو کہ تلاوت کلام پاک سے ہوا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے  وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کااجلاس آج ساڑھے10 بجے دوبارہ طلب کیا  گیا تھا ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے ۔وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ایجنڈے کے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ اس  سے پہلے  وقفہ سوالات، توجہ دلاو نوٹس اور نکتہ اعتراض کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اپریل کو سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی تھی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد آج قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ 

Advertisement