Advertisement
پاکستان

احتیاط کریں ورنہ سخت پابندیاں لگائیں گے : اسد عمر نے قوم کو خبردار کردیا

اسلام آباد : سربراہ نیشنل کمانڈاینڈکنٹرول آپریشن اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ،عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ سخت پابندیاں لگائی جائیں گی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 19th 2021, 2:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اوراین سی اوسی کے  سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ  کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیاہے ،    اسپتال میں اہم نگہداشت کے مریض تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔  احتیاط نہ کی تو ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے پر مجبور ہوں گے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ! بہت احتیاط کریں  کیونکہ یہ نیا وائرس انتہائی مہلک اور تیزی سے پھیلنے والا ہے ۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا  وائرس کے مثبت کیسز اوراموات میں ایک بارپھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61مزید مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ہزار495 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 592ہے، اب تک کورونا کے  6 لاکھ 15ہزار 810کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ91ہزار 186ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار896افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 62 ہزار 207ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار469 افراد جان کی بازی ہار گئے ، خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 77 ہزار   443ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2188افراد چل بسے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار269کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 202 مریض چل بسے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 49 ہزار 476جبکہ اموات کی تعداد 531 تک جاپہنچی ۔گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 965 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار264 ہوچکی ہے جبکہ 328افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  1634 افراد کورونا وائرس  کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں ابتک5لاکھ77ہزار501مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ 

Advertisement
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • a day ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 8 hours ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 12 hours ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 12 hours ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 6 hours ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 10 hours ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • a day ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
Advertisement