ہمسایہ ممالک کیساتھ مذاکرات کی بناء پر مسائل حل کرنے کیلئےتیار ہیں: آرمی چیف
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیرخطے میں ان کا قیام ممکن نہیں، ہمسایہ ممالک کیساتھ مذاکرات کی بناپرمسائل حل کرنے کیلئےتیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل سکیورٹی ڈویژن ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، ہمیں خطے کی خوشحالی کےلیے آگے بڑھناہے۔سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔ ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ آج دنیاکومختلف طرز کی دہشت گردی کا سامنا ہے ، ان چیلنجز سے نبردآزماہونےکیلئےہمہ جہت حکمت عملی اپنانےکی ضرورت ہے ۔ پاکستان خطے میں سکیورٹی خطرات کےباوجود دفاع کے اوپرکم خرچ کر رہاہے، سیکیورٹی اخراجات بڑھانے کے لیے انسا نی ترقی کی قربانی دینا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے، ہم افغانستان میں قیام امن کے لیے تعاون فراہم کررہے ہیں۔پاک افغان بارڈر پر مارکیٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا جب کہ امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ پاکستان کی کوششوں سے ہوا ، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان بھی سی پیک سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ خطے میں امن ہوگا تومعیشت مضبوط ہوگی اور تمام ممالک امن سے رہ سکیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، ہم چاہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگو ں کے مطابق حل ہو، پاکستان خطے میں ایک ذمہ دار ملک ہے۔ خطے میں قیام ا من سے دیگر ممالک کی خوشحالی جڑی ہے۔وقت آگیا ہے کہ اپنے ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل کی طرف بڑھیں ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات خطے میں ترقی کے ضامن ہیں ۔ ہمارے ہمسائے کو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا کیونکہ مستحکم پاک و ہند تعلقات مشرقی اورمغربی ایشیاء کو قریب لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اہم اقتصادی منصوبہ ہے لیکن پاکستان کو صرف سی پیک کی آنکھ سے دیکھنا غیر منطقی ہے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 15 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 13 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 15 گھنٹے قبل





