کورونا کی پانچویں لہر دم توڑ گئی، کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، 123 افراد متاثر
اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.49 فیصدرہی ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا ، جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار 362ہوگئی ہے ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے24ہزار792 ٹیسٹ کیےگئے ہیں جس میں سے 123کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔
ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد15لاکھ 26ہزار952 ہوگئی ہے ۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا فعال کیسز کی تعداد د9ہزار446ہوگئی جبکہ کوروناکے259مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں71 افرادکوروناسےشفایاب ہوچکے، اب تک14لاکھ87ہزار144مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 9 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 8 گھنٹے قبل
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 8 گھنٹے قبل