اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سال سے التوا کا شکار پشاور موڑ تا نیواسلام آبادایئرپورٹ میٹروبس سروس منصوبےکا دورہ کیا ، شہباز شریف نے صبح سات بجے بس منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر متعلق افسران نے شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے استفسار کیا کہ میٹرو منصوبہ کیوں طویل عرصے سے التوا کا شکار رہا؟میٹرو منصوبے کے التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
انہوں نے کہا کہ16بلین خرچ ہونےکےباوجودمنصوبہ التواکاشکارہوناقابل افسوس ہے ، عوام کا خیال کریں ، یہ قوم کا پیسا ہے، انکوائری کرنا ضروری ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر اسلام آباد میٹرو کا ایک اسٹیشن ہونا چاہیے، ائرپورٹ جانیوالے مسافروں کیلئے میٹرو بسوں میں سامان رکھنے کا انتظام بھی ہونا چاہیے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی اے کو بروز ہفتہ 16 مارچ کومیٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم نے بہارہ کہو اور روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس چلانے اور موٹر وے کنکشن کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم بھی دیا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا وزیرِ اعظم شہباز شریف 7بجے اسلام آباد میٹرو بس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس پہنچے.
مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک کے دورا ن مسافروں کے لئے میٹروبس سروس مفت چلانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا جو 2018 میں مکمل ہونا تھا۔

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 3 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 5 منٹ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 4 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 12 منٹ قبل

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی
- 6 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 6 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 3 گھنٹے قبل







