راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاک فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے لاہور گیریژن کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے دو الگ الگ انٹرایکٹو سیشنز میں افسران اور سابق فوجیوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کسی صورت بھی فوج اور عوام میں پھوٹ پیدا کرنےکی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کی طاقت عوام سے ہے، دشمن قوتیں طویل عرصے سے پھوٹ ڈالنےکی کوشش کررہی ہیں، دشمن قوتوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ میں میجر حارث کی عیادت کی اور واقعے سے متعلق کہا کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جا سکتی، زیرحراست ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائےگا۔
واضح رہے کہ میجر حارث کو بدھ کے روز لیگی رہنما سلمان رفیق اور حافظ نعمان کےگارڈز نےتشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 12 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 11 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 9 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 11 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 11 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 12 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 11 گھنٹے قبل