دادو: دادوکی تحصیل میہڑ اور خیر پور ناتھن شاہ میں تین مختلف مقامات پر آگ لگنے سے 8 بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں ۔

جی این این کے مطابق ضلع دادو کی تحصیل میہڑ اور خیرپورناتھن شاہ میں قیامت صغری برپا ہوگئی ، آتشزدگی سے 8 بچے اور ایک خاتون جاں بحق،8 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔
آگ لگنے سے 70 سے زائد گھر بھی خاکستر ہو گئے، گھروں میں پڑا اناج جل گیا جبکہ مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔
جاں بحق بچوں میں 6 سالہ تہمینہ، 8 سالہ سکینہ، 4 سالہ مور اور 5 سالہ عبدالرسول اور دیگر شامل ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور جھلسنے والوں کو سول ہسپتال میہڑ منتقل کر دیا گیا ۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کو کال کی تومیونسپل انتظامیہ نے بتایا کہ فائر بریگیڈ ایک ہفتے سے خراب ہے ۔
آتشزدگی سے گاؤں فیض محمد دریائی میں 50 سے جبکہ گاؤں صالح ماچھی میں بھی 25 سے زائد گھر جل گئے۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 9 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 10 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 8 hours ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 5 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 9 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 8 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago





