اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد توڑنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن ہم بچے نہیں ہیں ۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد توڑنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن ہم بچے نہیں ہیں، اللہ نے ہمیں عقل دی ہے، اگر اپنا نفع نقصان نا سمجھ سکیں توہمیں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہے،میرے آصف علی زرداری ، میاں نوازشریف سمیت سب سے رابطے ہیں،پیپلزپارٹی نے اپنی سی ای سی کا اجلاس بلالیا ہے، مثبت جواب کی امید ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ تجویز آرہی ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں،دوسرے مرحلے میں صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز ہے، سندھ اسمبلی سے سب سے آخر میں مستعفی ہونے کی تجویز ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ طے ہے کہ ہمارے پاس احتجاجی تحریک کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے،اگر صرف ایوانوں میں لڑنا ہے تو پھر پی ڈی ایم کیوں بنائی؟ہمیں اسمبلیوں میں جانے یا عوام میں جانے میں سے ایک راستہ منتخب کرنا ہے اور ہم نے عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اب لانگ مارچ رمضان کے بعد ہونے کی امید ہے، ہم بھارت کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف کے بیان کے حامی ہیں، بھارت کے ساتھ جنگ لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے نقصان کا اندیشہ زیادہ ہے، بھارت کے ساتھ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں نہ کہ جنگ سے، کشمیرکے حوالے سے موجودہ حکومت نے جو نقصان پہنچایا اس کی تلافی ہوتی نظرنہیں آرہی، اگر تلافی کرنا ہے تو اسی سوچ کی حکومت بھی ہونی چاہیے۔

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 4 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- ایک گھنٹہ قبل

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
- 5 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 15 منٹ قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 3 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 4 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل













