جی این این سوشل

پاکستان

پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے کچھ سیاستدانوں کے بیانات نامناسب ہیں:آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم اور سینیئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے کچھ سیاستدانوں کے بیانات نامناسب ہیں:آئی ایس پی آر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے حالیہ بیانات کو انتہائی نامناسب قرار دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پشاور کور پاکستان فوج کی ممتاز فارمیشن ہے، اس کور کی کمانڈ ہمیشہ پروفیشنل ہاتھوں میں رہی ہے،پشاور کور 2 دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان کے سپاہی اورافسران وطن کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت جان ہتھیلی پر رکھ کرکر رہے ہیں، ایسے بیانات فوج اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاورکورکمانڈر سے متعلق سینیئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، سیاسی قیادت سے توقع ہےکہ وہ ادارے کے خلاف متنازع بیانات سے اجتناب کرے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے دو ٹوک کہا کہ ہم بار بار درخواست کر رہے ہیں کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹاجائے، ہمارا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں،پاکستان کے قانون کے مطابق فوج کو سیاست سے دور رہنےکا حکم ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چاہے سیاستدان ہیں یا میڈیا درخواست کی جاتی ہے فوج کو سیاسی گفتگو سے الگ رکھیں،ہم بطور ادارہ کافی عرصے سے برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں،سکیورٹی چیلنجز بہت زیادہ ہیں،افواج مشرقی، مغربی سرحد، شمال میں اندرونی سکیورٹی کی اہم ذمہ داریاں اداکررہی ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی تمام لیڈرشپ کی توجہ ملکی سکیورٹی کی ذمہ داریوں اور ملک کی حفاظت پر ہے۔

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج شام کو 07:30 بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مزہ بارش نے کرکرا کر دیا، راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں پھینکی جا سکیں اور گزشتہ روز کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، امکان ہے دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز

سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز

ملک بھر میں کل ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو گا۔ اس حوالے سےمحکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب نے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔  جس میں کہا گیا کہ امن وامان کیلئے لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، صادق آباد، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔

محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔ سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ خان پور کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll