Advertisement
پاکستان

شمالی وزیرستان : فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

میرانشاہ: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ریسٹورنٹ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 15th 2022, 5:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان :  فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے  میران شاہ ڈانڈے درپہ خیل میں پیش آیا جہاں رات 10 بجے کے قریب ایک مقامی ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 4 مقامی افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور دیگر متاثرہ افراد کو ہیڈکوارٹر اسپتال میران شاہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہے۔

Advertisement