جی این این سوشل

پاکستان

عدالتوں سے پوچھتا ہوں کہ آپ کے سامنے ملک تباہ ہورہا ہے،آپ کیا کررہے ہیں:عمران خان

سیالکوٹ:سابق وزیر اعظم عمران خان نے عدلیہ سے سوال کیا کہ جن کو مسلط کیا گیا،یہ اپنے کرپشن کیسز کے ساتھ جو کررہے ہیں،دنیا میں کہیں ایسا ہوسکتا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عدالتوں سے پوچھتا ہوں کہ آپ کے سامنے ملک تباہ ہورہا ہے،آپ کیا کررہے ہیں:عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ عاجزی سے اپنی عدلیہ سے پوچھتا ہوں کہ میں تو بہت خطرناک تھا اور پتا نہیں ملک سے کون سی غداری کرنے جا رہا تھا کہ آپ نے رات 12 بجے عدالتیں کھول دیں،لیکن جن کو مسلط کیا گیا،یہ اپنے کرپشن کیسز کے ساتھ جو کررہے ہیں،دنیا میں کہیں ایسا ہوسکتا ہے، آپ کے سامنے ملک تباہ ہورہا ہے،آپ کیا کررہے ہیں؟عدالتوں سے کہتا ہوں کہ اگر آپ نے ان بڑے چوروں کو نہیں پکڑنا تو جیلوں کے دروازے کھول دیں،ان غریبوں کا کیا قصور ہے جو غربت اور بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے چوری کرتے ہیں۔ پورے پاکستان کی جیلوں میں چھوٹی چوری کرنے والے غریب چوروں کی چوری ملا کر بھی ایک مقصود چپڑاسی کے 4 ارب کی کرپشن سے کم ہوگی۔ جو بھی مافیا کے کسیز کی تحقیقات کرتا ہے،اس پر دباؤ ڈالا جاتا ہے اور اس کی جان لے لی جاتی ہے، ڈاکٹر رضوان کی وفات کے بعد ایک اور آفیسر کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے،کدھر ہیں میری عدالتیں؟۔

اپنے خطاب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی زندگی کوئی کام بھی ایمانداری سےنہیں کیا،جب کرکٹ کھیلتا تھا اپنے امپائر کھڑے کرتا تھا،اس نے کاروبار ایمانداری سے کیا نہ الیکشن ایمانداری سے لڑا، نواز شریف نے کبھی سچ نہیں بولا۔مشرف کے دور میں نوازشریف ڈیل کرکے دم دبا کر باہر بھاگ گیا اور اس بار کہا کہ میں بہت بیمار ہوں، مرنے والا ہوں اور ڈرامہ کرکے لندن چلا گیا،نواز شریف نے لندن بھاگنے کے لیے بیماری کی جو ایکٹنگ کی اس کو بالی وڈ میں رول مل سکتا ہے، پہلے تو ایسے لگا کہ پتا نہیں یہ سیڑھیاں بھی چڑھ پائے گا یا نہیں لیکن جہاز دیکھ کر ہشاش بشاش ہوگیا اور لندن ہوا لگی تو ساری بیماریاں ختم ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ساڑھے 3 سالہ دور حکومت میں پوری کوشش کی کہ 30 سال سے کرپشن کرنے والوں کو سزا ملے لیکن اس ملک میں اہم عہدوں پر بیٹھے ہوئے کرپشن کو برا نہیں سمجھتے،اس ملک میں طاقتور عہدوں پر بیٹھے ہوئے لوگ بڑے بڑوں کی کرپشن کو برا نہیں سمجھتے،وہ اس بات کو قبول کر بیٹھے ہیں کہ بڑے بڑے لوگ کرپشن کرتے ہیں لیکن ان کو کوئی پکڑ نہیں سکتا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر قوم میرے ساتھ نہ نکلی تو پاکستان تباہ ہوجائے گا،ہم ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں، ہم کسی انسان اور سپر پاور کے سامنے نہیں جھکتے، ہم نبی کریمﷺ کے امتی ہیں، کسی کے سامنے نہیں جھکتے نہ غلامی کرتے ہیں، لاالہ الاللہ ہمیں غیرت دیتا ہے، ہم ایک غیرت مند قوم ہیں، تحریک پاکستان کے بعد یہ دوسری بڑی تحریک ہے،جس طرح کی قربانیاں پاکستان کو آزاد بنانے میں دی گئی تھیں،اسی طرح کی قربانیاں حقیقی آزادی کے لیے دینے کا وقت آگیا ہے۔

خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ وینٹی لیٹر کہتا ہے پاکستان وینٹی لیٹر پر ہے امریکہ کی ضرورت ہے، خواجہ وینٹی لیٹر تمہاری جماعت اور پی پی نے ملک پر 30 سال حکومت کی، ان لوگوں نے ملک کو چوس چوس کر مقروض کردیا، ایک چیری بلاسم ہے جو کہتا ہے بھکاری کبھی اپنی مرضی نہیں چلا سکتا، مجھ سمیت پاکستانیوں کو امریکہ کی غلامی کسی صورت قبول نہیں۔

علاقائی

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

اسلام آباد : اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی، ایم سی آئی کی2فائربریگیڈآگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نواز میمن کا کہنا ہے ری فیلنگ کے لیےآنے والے ٹینکرمیں آگ لگی، آگ لگنےکی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرکو لگی آگ پر80 فیصدقابوپالیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباداورمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنرموقع پرموجود ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

معاون خصوصی وزیر اعظم طاہر اشرفی نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا اچھا دوست ہے اور اس نے کبھی اس کے اندرونی یا سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔

علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے اس دعوے کو بالواسطہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانا بند کریں کہ عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے پیچھے بھی سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔


وزیر اعظم کے معاون طاہر اشرفی نے کہا کہ ایسے بیانات سعودی عرب کو ناراض کرنے کے لیے دیے گئے ، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار آرمی چیف کی کوششوں سے 904 کمپنیاں اپنے عازمین حج کو سعودی عرب لے جائیں گی جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے 24 ہزار عازمین سڑک کے ذریعے سعودی عرب جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ۔

ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ۔

قبل ازین صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف ترکیے جنرل سٹاف جنرل میتن گوراک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ  پاکستان اور ترکیے کے درمیان روڈ اور ریلوے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ،دوطرفہ روڈ اور ریلوے روابط سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ترکیے کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll