جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان نے جلسوں کے لیے آمدورفت کے لیے سیکیورٹی مانگ لی

پی ٹی آئی کی جانب سے اے ایس ایف سے بھی سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان  نے جلسوں کے لیے آمدورفت کے لیے سیکیورٹی مانگ لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیر اعظم عمران خان  نے پاکستان کے مختلف شہروں میں جلسوں کے لیے آمدورفت کے لیے سیکیورٹی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سیکریٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔ سابق وزیر اعظم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنہ گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اے ایس ایف سے بھی سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔

کھیل

8 بار اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ ٹی20 ورلڈکپ کے سفیر نامزد

ہ یوسین بولٹ کا بطور سفیر میگا ایونٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا، آئی سی سی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

8 بار  اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ ٹی20 ورلڈکپ کے  سفیر نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اولمپک لیجنڈ یوسین بولٹ کو مینز ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر بنانے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یوسین بولٹ کا بطور سفیر میگا ایونٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچوں میں بھی شرکت کریں گے۔

اس موقع پر یوسین بولٹ کہا کہ “میں آئندہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کا سفیر بننے پر خوش ہوں، ویسٹ انڈیز (کیریبین) جہاں کرکٹ زندگی کا حصہ ہے، اس کھیل نے ہمیشہ ایک خاص مقام رکھا ہے، عالمی سطح پر کرکٹ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز یکم سے ہوگا جو 29 جون 2024 تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں منعقد ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا کااسرائیل سے جواب طلب

ہم اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، مشیر برائے امریکی قومی سلامتی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا کااسرائیل سے جواب طلب

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا نے اسرائیلی حکام سے جواب طلب کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے دو مرکزی اسپتالوں النصر اور الشفاء میں اجتماعی قبریں برآمد ہونے پر اسرائیلی حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جواب چاہیے، ہم اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔

ایک روز پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے بھی غزہ میں اجتماعی قبروں سے متعلق رپورٹس کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مزید معلومات کا تقاضا کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے النصر اور الشفاء اسپتالوں کا محاصرہ کرکے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے اور اس کارروائی میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ آپریشن ختم ہونے کے بعد ان اسپتالوں سے سیکڑوں لاشیں ملی ہیں جن میں سے متعدد کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور کچھ برہنہ تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت

میڈیکل اسٹورز میں انسولین سمیت 27 ضروری ادویات دستیاب نہیں ہیں، ڈرگ انسپکٹر سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت

ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے، میڈیکل اسٹورز میں انسولین سمیت 27 ضروری ادویات دستیاب نہیں ہیں۔

ڈرگ انسپکٹر سندھ نے بتایا کہ کراچی کے میڈیکل اسٹورز پر انسولین سمیت 27 اہم ادویات دستیاب نہیں ہیں۔

سیکریٹری پراونشل ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ سید عدنان رضوی نے خط لکھ کر پورے صوبے کے ڈرگ انسپکٹرز کو غیر دستیاب ادویات کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بھی 30 اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

حکام نے بتایا کہ عدم  دستیاب ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، نفسیاتی اور دمہ کی دوائیں شامل ہیں جبکہ تشنج کے انجیکشن اور مختلف قسم کے انہیلر کی بھی شدید قلت ہے۔

دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ادویات کی کوئی کمی نہیں، سپلائی چین کے مسائل ہوسکتے ہیں۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر ادویات کی دستیابی کا سروے کرتے ہیں، مریض کو انسولین وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll