اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کی درخواست پر یوسف رضاگیلانی سے 5 اپریل تک جواب مانگ لیا۔جبکہ تحریک انصاف کی نئی درخواست کو بھی کیس کا حصہ بنالیا گیا ۔

یوسف رضاگیلانی کیخلاف نااہلی کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی،درخواست گزارفرخ حبیب اورملیکہ بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،یوسف رضااورعلی گیلانی کے وکلابھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،تحریک انصاف نے ترمیم شدہ درخواستیں جمع کرادیں۔
ملیکہ بخاری نے کہاکہ الیکشن کمیشن پرذمہ داری عائدہوتی ہے وہ شفافیت یقینی بنائے،اونچی آوازمیں بات کرنے پرالیکشن کمیشن نے ملیکہ بخاری کوٹوک دیا۔رکن الیکشن کمیشن پنجاب نے کہاکہ آپ جذباتی نہ ہوں آرام سے دلائل دیں۔ ویڈیومیں موجود 2 پی ٹی آئی ایم این ایزکودرخواست میں فریق بنالیاگیا،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پرنئی درخواست دائرکردی، الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ کی نئی یاپرانی درخواست پرسماعت کی جائے؟ملیکہ بخاری نے کہاکہ ویڈیومیں موجوددونوں ایم این ایزکوفریق بنایا،ہماری نظرمیں فہیم خان اور جمیل احمدگواہ ہیں،کمیشن کی ہدایت پرگواہوں کوفریق بنایا،کمیشن سمجھتاہے کوئی رکن اسمبلی ملوث ہے توتحقیقات کرے،ارشاد قیصر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے حکم پرمن وعن عمل نہیں ہوا،رکن پنجاب نے کہاکہ ویڈیوزمیں کسی کاچہرہ واضح نہیں۔
وکلا یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ درخواست ناقابل سماعت ہے،الیکشن کمیشن نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کاجوبھی موف ہے وہ تحریری طورپربتائیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نئی درخواست کوکیس کاحصہ بنالیا،الیکشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی سے جواب مانگ لیااوریوسف رضاگیلانی کے وکلاکودرخواست کی کاپی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago




