لاہور:اسمبلی آفیسرزکے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پنجاب پولیس نے ڈی جی پارلیمانی امور رائےممتازکو گرفتار کر لیا ہے۔


میڈیا ذرائع کے مطابق ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیس دیواریں پھلانگ کرگھرکےاندرداخل ہوئی،پولیس نے سیکرٹری اسمبلی محمدخان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امورعنایت اللہ لک کےگھرپربھی چھاپے مارے،عنایت اللہ لک کےگھرکےاندرپولیس داخل ہوئی۔
ذرائع جی این این کے مطابق پولیس دونوں آفیسرزکوگھرسےگرفتار کرنے میں ناکام رہی،دونوں آفیسرزگھرپرموجودنہیں تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اسمبلی آفیسرزکے گھر پرچھاپےکے دوران پولیس نے توڑ پھوڑ بھی کی،پولیس کی جانب سے اہل خانہ کو ہراساں بھی کیا گیا۔
دوسری جانب اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے رائےممتاز کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے، انہوں نے محمد خان بھٹی،عنایت اللہ لک کےگھرچھاپوں کی بھی مذمت کی۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ ایکشن شہباز شریف کے حکم پر ہورہا ہے،سینئرآفیسرزکی گرفتاری اور ان کے گھروں پر چھاپےحکومت کی بوکھلاہٹ کاثبوت ہے،غیرآئینی،جعلی حکومت قانون کے خلاف اقدامات کر رہی ہے،شریفوں کاچہرہ قوم کےسامنےآرہاہے۔
واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نےآج پنجاب اسمبلی کا طلب کر رکھا ہے،پنجاب اسمبلی کااجلاس آج ساڑھے12بجےہوگا۔
اس سےقبل صوبائی اسمبلی کااجلاس30 مئی کوطلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ تیسری بارتبدیل کی گئی ہے،سب سےپہلے28اپریل کواجلاس طلب کیاگیاتھامگر کارروائی کے بغیر ہی 16 مئی تک مؤخر کردیا گیا۔
16 مئی کو ہونے والے اجلاس کو اجلاس سے پہلے ہی 30 مئی تک مؤخر کردیاگیا تھا،اب تیسری بار اجلاس کو 30 مئی کی بجائے 22 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 21 hours ago





