اسلام آباد: ملک بھر میں 81 واں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔23 مارچ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یوم پاکستان کے تاریخ سازدن کے آغاز پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی سے ہوا، لاہور اور پشاور میں21،21 توپوں کی سلامی کے ساتھ یوم پاکستان کا آغاز ہوا۔ لاہور میں محفوظ شہید گیریژن میں یہ سلامی دی گئی۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر- اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
کورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اور تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بارش کے باعث 23 مارچ کی پریڈ اب 25 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پریڈ میں تینوں مسلح افواج سمیت مختلف اداروں کے دستے حصہ لیں گے۔ 25 مارچ کی پریڈ کا وقت اور مقام وہی ہو گا جو پہلے سے طے شدہ ہے۔
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
واضح رہے کہ مارچ ہرسال "یوم پاکستان"کے طوپر منایا جاتا ہے،،اکیاسی سال قبل اس روز آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی،، جس کی بنیاد پر مسلمانان برصغیر نے جداگانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی،، جو سات سال بعد رنگ لے آئی،، اور دنیا کے نقشے پر "پاکستان"ایک الگ اسلامی ریاست کے طورپر ابھرا۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 21 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago




