ریاست پرنمبوکو میں تقریباً 56 افراد ہی لاپتہ بھی ہیں


برازیل میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی۔مختلف حادثات میں 57 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں ہونی والی بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیار کر لی۔
یہ برازیل میں پانچ مہنیوں میں چوتھا بڑا سیلاب ہے جس سے کچی آبادیاں متاثر ہوئیں ہیں اور شہری علاقوں میں بھی نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔
حکام کے مطابق شمال مشرقی ریاست پرنمبوکو میں 56 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس کی پڑوسی ریاست الاگواس میں بھی ایک شخص مارا گیا ہے۔
حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ریاست پرنمبوکو میں تقریباً 56 افراد ہی لاپتہ بھی ہیں۔ اس طرح ہلاک اور گمشدہ افراد کی کل تعداد 100 سے زائد ہے۔
فیڈرل سول ڈیفنس سروس نے بتایا کہ ان دو ریاستوں سے 6,000 سے زیادہ لوگ حکومت کے نامزد کردہ امدادی مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں اور 7,000 سے زیادہ دوستوں یا رشتہ داروں کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
اس سے قبل دسمبر کے آخر اور جنوری کے اوائل میں، شمال مشرقی برازیل میں واقع باہیا ریاست میں بارشوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔
جنوری کے آخر میں جنوب مشرقی ریاست ساؤ پالو میں سیلاب سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فروری میں ریاست ریو ڈی جنیرو میں طوفانی بارشوں سے 230 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 2 دن قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 20 گھنٹے قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 2 دن قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 19 گھنٹے قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 2 دن قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 20 گھنٹے قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 2 دن قبل





