تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،ریسکیو حکام


لاہور میں بسنت کے موقع پر پیش آنے والے مختلف افسوسناک واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے،شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کے دوران پیش آنے والے حادثات نے خوشی کے اس تہوار کو غم میں بدل دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا،اس دوران اسے اچانک کرنٹ لگ گیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز فائیو میں پتنگ کی تیز دھار ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان رافع زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسی طرح گلشن راوی میں بھی ڈور پھرنے کے واقعات پیش آئے جہاں 8 سالہ ارسہ اور 45 سالہ شبیر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لوئر مال کے علاقے میں 12 سالہ عبد الواحد پتنگ لوٹنے کے دوران زخمی ہوگیا۔ وہ تیزی سے دوڑتے ہوئے گر پڑا جس سے اسے چوٹیں آئیں۔
جبکہ ایک اور واقعہ گلشن راوی میں پیش آیا جہاں 14 سالہ سلمان درخت پر چڑھ کر پتنگ اتارنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر کر زخمی ہوگیا،تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے باعث ہر سال اس نوعیت کے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، خصوصاً بجلی کے کھمبوں پر چڑھنے اور تیز دھار ڈور کے استعمال سے جانی نقصان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور خطرناک انداز میں پتنگ بازی یا کٹی پتنگ لوٹنے سے گریز کریں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 11 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 7 گھنٹے قبل









