انقرہ : مشرق وسطیٰ میں واقع ملک ترکی نے اپنا نام باضابطہ طور پرتبدیل کر لیا ہے۔


اقوام متحدہ نے ترکی کی جانب س ملک کا نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے جس کے بعد ترکی کو اب ‘ترکیہ‘ Türkiye کے نام سے پکارا جائےگا ۔
مملکت کی جانب سے نام کی تبدیلی، ملک کو نئی پہچان دینے کی مہم کا حصہ ہے ۔ ترک عوام کی اکثریت پہلے ہی ملک کو ترکیہ پکارتی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کا کہنا ہے کہ ملک ترکی کے نام کے ہجے میں تبدیلی کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار میں اضافہ کرنا ہے۔
مذکورہ تبدیلی کی پہل سرکاری مواصلات اور برآمدی مصنوعات پر درج نام سے کی جائے گی ۔ برآمدی مصنوعات پر “Made in Turkey” کے بجائے “Made in Turkiye” کا جملہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لفظ ‘Türkiye’ بہترین طریقے سے قوم کی ثقافت، تہذیب اور اقدار کی نمائندگی اور اظہار کرتا ہے۔
خیال رہے کہ ملکوں کی طرف سے اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
2020 ء میں نیدرلینڈز نے نام ہالینڈ استعمال کرنا بند کر دیا تھا ۔ اس سے قبل میسیڈونیا نے اپنا نام بدل کر شمالی میسیڈونیا رکھ لیا تھا جس کی وجہ یونان سے سیاسی تنازع تھا اور سوازی لینڈ نے 2018 ء میں اپنا نام ای سواتینی رکھ لیا تھا۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 19 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 18 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 15 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل






