Advertisement
پاکستان

چیئرمین سینیٹ اراکین پر برس پڑے، رکنیت معطل کرنے کی وارننگ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے دی گئی وارننگ کے بعد اپوزیشن ارکان واپس اپنی نشستوں پر آ گئے اور اجلاس کی بقیہ کارروائی کا سلسلہ شروع ہوا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 3rd 2022, 8:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین سینیٹ اراکین پر برس پڑے، رکنیت معطل کرنے کی وارننگ

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دوران اجلاس اراکین کو وارننگ دیتے ہوئے رکنیت معطل کرنے کی وارننگ دی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا۔ سوال و جواب کی کارروائی کے بعد اپوزیشن اراکین نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کیا۔

اپوزیشن اراکین نے امپورٹڈ حکومت نہ منظور اور مہنگائی کے خلاف نعرے لگائے جبکہ قائد ایوان کے نشست کے سامنے جا کر بھی احتجاج کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر برہمی کا اظہار کیا اور بار بار اراکین کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست کرتے رہے۔ اپوزیشن اراکین کی جانب سے نشستوں پر نہ جانے پر چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن اراکین کو معطل کرنے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی رکن اپنے بینچ سے اٹھ کر دوسرے رکن کے بینچ کے سامنے گیا تو معطل کر دوں گا۔

صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے نعرے لگائے تو آپ کی رکنیت معطل کراؤں گا اور میری یہ بات سینیٹر بہرہ مند خان تنگی بھی سن لیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے دی گئی وارننگ کے بعد اپوزیشن ارکان واپس اپنی نشستوں پر آ گئے اور اجلاس کی بقیہ کارروائی کا سلسلہ شروع ہوا۔

Advertisement
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • ایک دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 21 منٹ قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 19 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • ایک دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک گھنٹہ قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 19 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
Advertisement