جی این این سوشل

تجارت

پٹرول ، بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کردی گئی 

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول بجلی مہنگی کرنے کے بعد گیس بھی مہنگی کر دی ،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پٹرول ، بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کردی گئی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی گیس کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ۔ 

اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس 45 فیصد اورسوئی سدرن کیلئے گیس 44فیصد مہنگی کی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔ 

 اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس 266 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے گیس کی قیمت 854 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کیلئے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کے بعد  قیمت 1007روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر  کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا یوں 7 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی 60 روپے فی لیٹر قیمت بڑھائی گئی۔

اس کے علاوہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف پر7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دی۔

پاکستان

وزیر اعظم کی طبیعت ناساز ، ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی طبیعت ناساز  ، ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر ڈھائی بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا ، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اہم وفاقی وزراء اور دیگر ارکان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات بالخصوص امنِ عامہ ، انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتِ حال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موٗثر شیئرنگ پر غور کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان

اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان

اسموگ میں کمی اور ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

راولپنڈی ڈویژن میں اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کر لیا گیا، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق 19 نومبر سے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔

کمشنر راولپنڈی نےایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کےپیش نظرتعلیمی ادارےکھولنےکی سفارش کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں حج درخواستوں کی وصولی عمل شروع

حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں حج درخواستوں کی وصولی عمل شروع

حج 2025 کے لیے ملک میں  درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہو گیا ہے،حج درخواستیں نامزدہ کردہ 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے جبکہ دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی اور باقی واجبات یکم تا 10 فروری تک  ادا کرنا لازمی ہوں گے۔

ترجمان مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 89 ہزار 605 مختص ہے۔جبکہ  سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ اسکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں۔ بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں یکمشت ادائیگی کرنا ہوگی۔

ترجمان نے مزید  کہا کہ وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی سینکڑوں برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔ خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی۔  جبکہ حج کی اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز اور قربانی کی سہولت دستیاب ہوگی۔

سرکاری حج پیکیج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہیں تاہم شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل اوور 12 سال سے کم عمر  افراد کو  حج کے سفر  اجازت نہیں ہو گی۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے  کہ درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن، ویب سائیٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہر قسم کی مفصل رہنمائی میسر ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll