جی این این سوشل

علاقائی

لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی 

لاہور : چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور کے چلڈرن ہسپتال  میں آتشزدگی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور میں علی الصبح  آگ بھڑک اٹھی ، آگ ہسپتال کے تیسرے فلور پر واقع میڈیسن  اسٹور پر لگی ، آگ کی وجہ سے میڈیسن سٹور میں موجود تمام ادویات جل کر خاکستر ہوگئیں۔ 

ریسکیو اور پولیس ٹیمیں جائے واقعہ  پر پہنچ گئیں ، پولیس ذرائع کے مطابق آگ پرتاحال  قابو  نہیں پالیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے واقعے میں  کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ 

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کیے جائیں گے ۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز  نے واقعے کی  انکوائری کا حکم  دیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ 

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز   نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔ واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

علاقائی

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے  کا سختی سے  نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

چلڈرن ہسپتال لاہور  میں علاج کےلیے آنے والے والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا،

وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے  کا سختی سے  نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے چونیاں سے آئے ہوئے والدین کے ساتھ چل کر آنے والا 3 سالہ باسم مردہ حالت میں واپس پہنچا، بچہ معائنے کے لیے چلڈرن ہسپتال آیاتھا۔

 حادثے کا واقع اسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے والے پارک میں پیش آیا جہاں بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں جا گرا، بچے کو  جب باہر نکالا گیا تو وہ اس وقت وہ دم توڑچکا تھا، باسم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس نے بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے والے کر دی۔

بچے کے والدین  کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے میت کو آبائی شہر لے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔

،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہسپتال میں  گٹر کے مین ہول کا کھلا ہونا انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی اےکاغیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی اےکاغیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کی روشنی میں پی ٹی اے کی جانب سے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں  ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے کی سطح پر آگئی۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2587ڈالر کی سطح پر  آ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی  ریکارڈ ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll