اداکار سمیع خان اور سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام لاہور میں شاندار بسنت فیسٹیول کا انعقاد
بسنت لاہور کی پہچان ہے اور اس کی بحالی سے شہر کی ثقافت اور خوشیوں کو نئی زندگی ملی ہے۔لاہوریوں نے کھلے دل سے اس تہوار کو انجوائے کیا،سمیع خان


لاہور:(کلچرل رپورٹر)ماڈل و اداکار سمیع خان اور سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام لاہور میں شاندار بسنت فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں اداکار شامل خان، ڈاکٹر نبیحہ خان، حیدر سلطان، گلوکار عمیر خان، سونو ڈینجرس، رتبا خان، ماڈل زارا ملک، شارل ضیا،سنی شیخ، گلوکارہ ربیکا سلیم ، سمیع خان اور سنی گل مسیح سمیت دیگر شوبز سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر گلوکاروں کی جانب سے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل سمیع خان اور سنی گل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی کاوشوں سے بیس سال بعد بسنت کو دوبارہ منانے کی اجازت ملی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بسنت لاہور کی پہچان ہے اور اس کی بحالی سے شہر کی ثقافت اور خوشیوں کو نئی زندگی ملی ہے۔لاہوریوں نے کھلے دل سے اس تہوار کو انجوائے کیا، خاندانوں، نوجوانوں اور بچوں نے بھرپور شرکت کی اور بسنت کے رنگوں میں خود کو ڈھال لیا۔
منتظمین کے مطابق بسنت میلے کا مقصد ثقافتی ورثے کو فروغ دینا اور مثبت سرگرمیوں کو عام کرنا ہے۔
شہریوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے ثقافتی میلوں کا انعقاد ہوتا رہے گا تاکہ لاہور کی پہچان اور روایات زندہ رہیںر برسوں بعد اس خوبصورت ثقافتی تہوار کو بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ بسنت میلے میں روایتی موسیقی، رنگ برنگی پتنگیں اور ثقافتی رنگ نمایاں رہے، جس نے لاہور کی پرانی رونقیں ایک بار پھر تازہ کر دیں۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 21 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 15 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل






