جی این این سوشل

کھیل

ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی

لاہور: پاکستان سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پہنچنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ملتان پہنچایا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آٹھ جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر چار بجے شروع ہو گا، پاک ویسٹ انڈیز سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن منگل کی شام ساڑھے چار سے رات 8 بجے تک ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹریننگ سیشنز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور مہمان اسکواڈ کے کپتان نکولس پوران میڈیا کانفرنسز کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 10 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت بھی  شروع ہو گئی ہے ، ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے،  زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف اعلان کردہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں 3 اوپنرز، 3 مڈل آرڈر بیٹرز، 2 وکٹ کیپرز، 3 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے جب کہ 5 فاسٹ بولرز کو بھی قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دنیا

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم برداشت  ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کی  منظوری  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور پہلی مرتبہ یہ دن  2005 میں منایا گیا۔

بنیادی طور اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے  لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے۔

اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔

اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ  لوگوں کو ایک دوسروں کے مذہب ،عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت

قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر   حملے میں 7 افراد شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت

بلوچستان کے ضلع  قلات میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے  7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ قلات کے علاقے جوہان میں موجود شاہ مردان چیک پوسٹ پر  پیش آیا، حملے میں 7 اہلکار شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حملے  کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں  چیک پوسٹ ہونے والے دہشتگردانہ  کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ  محسن نقوی کا کہنا تھا  اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔

محسن نقوی  کا کہنا تھا شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم  کبھی نہیں اتار سکتے۔

واضح رہے  کہ کچھ روز قبل  کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پربھی  خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 60 سے زائدافراد  زخمی ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار آبائی علاقوں میں سپردخاک

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار  آبائی علاقوں میں سپردخاک

راولپنڈی: ہرنائی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28 سالہ میجر محمد حسیب شہید کو راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا جب کہ شہید حوالدار نور احمد کو بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقے برکھان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 نومبر 2024 کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف بہاردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔a

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے جذبے و ایمان کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll