Advertisement
پاکستان

مختلف شعبوں میں شاندار خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازاگیا

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے پر 23 مارچ (یوم پاکستان) کو 88 شخصیات کو سول ایوارڈز سے نواز دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 25th 2021, 12:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں ڈاکٹر عارف علوی نے ان شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے۔ صدر مملکت کی جانب سے 23 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 8 کو ستارہ امتیاز، 21 کو تمغہ شجاعت، 8 کے لیے تمغہ امتیاز، 6 کو نشان امتیاز، 3 کو ہلال امتیاز، ایک کے لیے ہلال قائد اعظم، ایک کو ستارہ پاکستان، 6 کو ستارہ قائد اعظم، ایک کو تمغہ پاکستان، ایک کو تمغہ قائد اعظم جبکہ 14 شخصیات کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے  فن مصوری میں صادقین نقوی، پروفیسر شاکر علی، ظہور الاخلا ق کو نشان امتیاز سے نوازا گیا ۔ صوفیانہ موسیقی کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والی عابدہ پروین کو فن گلوکاری میں نشان امتیاز سے نوازا۔   ادیب، شاعر اور دانشور ڈاکٹر جمیل خان جالبی مرحوم ،  نامور شاعر احمد فراز مرحوم کو ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

 مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

پاکستان میں 31 سال سے گونگے بہرے بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرنے والے امریکی شہری رچرڈ گیری ہاورڈز کو ستارہ خدمت اور  جین ٹیلر کو تمغہ پاکستان سے نوازا گیا  جبکہ رتھ وینی لیکرڈال کو خدمات پاکستان پر صدارتی صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دیاگیا۔

اداکارہ زیبا شہنازکو فن اور فیصل ایدھی کو خدمات عامہ کے شعبے میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ فن کے شعبے میں بشریٰ انصاری، سلطانہ صدیقی اور سید فاروق قیصر کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

فن اداکاری کے شعبے میں نعمت سرحدی، محمد علی شہکی، ریشم، ہمایوں سعید، علی ظفر، حنا نصراللہ، سرمد صہبائی اور اندو مریم مٹھا کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ فرحان محبوب کو کھیلوں کے  شعبے میں خدمات انجام  دینے پر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دیا گیا ۔ صدر مملکت نے ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو خدمات عامہ میں ہلال امتیاز سے نوازا۔  ملک سردار خان اور ملک حیات اللہ شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ کورونا وبا کے دوران رحلت کرنے والے ڈاکٹراسامہ ریاض شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ صدر مملکت نے مہر محمد یاسر شہید اور سپاہی اختر خان شہید کو ستارہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا۔ سید جواد قمراور محترمہ صفیہ شہید کو شجاعت کے اعتراف میں ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ تقریب میں بریگیڈیئر راناعرفان شکیل رامے اور لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز کو خدمات میں ستارہ امتیاز دیا گیا۔

ڈاکٹرشفقت اللہ شیخ شہید اور ڈاکٹرمحمد یونس خان شہید کوستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ مرحوم ڈاکٹر طارق شفیع کیلئے ستارہ قائداعظم کا اعزاز دیا گیا۔محمد فہیم کو فن کے شعبہ میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ محمدعمران قریشی کو خدمات عامہ کے شعبہ میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ ہارون رشید خان  اور فخرالدین کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف کو تعلیم کے شعبہ میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ میر جام کمال خان ، صوبائی وزراء سمیت   دیگر اعلی عہدیداران نے شرکت کی۔

Advertisement
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • a day ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 19 hours ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 21 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • a day ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 days ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • a day ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • an hour ago
Advertisement