اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں امن اس خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی وزیراعظم کے خط پر اپنے تاثرات بیان کئے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں ممالک میں امن اس خطے کی ترقی کا ضامن ہے لیکن بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کشمیر پر ہندوستان کا آئینی حق تسلیم کررہا ہے تو خطے میں امن صرف اس کی خواہش ہی رہے گی۔ بھارت کی چالاکیاں نہ کبھی پہلے کام آئیں نہ ہی اب آسکیں گی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امن اس خطےکو معاشی سپرپاور بنا سکتا ہے لیکن شرط یہ ہےکہ امن برابری پر ہو۔
پاکستان اور بھارت میں امن اس خطے کی ترقی کا ضامن ہے لیکن امن صرف خواہش ہی رہے گا اگر ہندوستان یہ سمجھےکہ کشمیر پر پاکستان ہندوستان کا آئینی حق تسلیم کرے ایسی چالاکیاں نہ کبھی پہلے کام آئیں نہ ہی اب آسکیں گی،امن اس خطےکو معاشی سپرپاور بنا سکتا ہے لیکن شرط یہ ہےکہ امن برابری پر ہو pic.twitter.com/voCu1Cq53E
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 24, 2021
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام یوم پاکستان کی مناسبت سے خط لکھا گیا تھا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی صدر رام ناتھ کوویند نے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی کو یوم پاکستان کی مبارکبادبھی پیش کی ۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 20 minutes ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 19 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 21 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 21 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago




