Advertisement
تفریح

صدارتی ایوارڈحاصل کرنے پر شوبز شخصیات کی ہمایوں سعید کو مبارکباد

اسلام آباد : یوم پاکستان کے موقع پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فن اداکاری میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر اداکار ہمایوں سعید سمیت دیگر شخصیات کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 25th 2021, 2:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  مقبول ترین ڈرامے “میرے پاس تم ہو” کے اداکار ہمایوں سعید نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوارڈ وصول کیا۔  اداکار کے صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد کا  تانتا بندھ گیا ، اداکارکو شوبز شخصیات  کی جانب سے خوب  سراہا جارہا ہے ۔

ہمایوں کے سب سے  قریبی دوست اور اداکارہ پروڈیوسر واسع  چوہدری نے انہیں صدارتی  تمغہ  حسن  کارکردگی  وصول کرنے  پر مبارکباد پیش کی اور انہیں   حالیہ دور میں کیرئیر کیلئے   سب سے مستحق اداکار قرار  دیا ۔

پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیق نے بھی ٹویٹر  پر  ہمایوں سعید کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ واقعی اس کے مستحق تھے۔ 

اداکار و  میزبان فیصل قریشی نے ایوارڈ کے ساتھ ہمایوں کی تصویر  شیئر کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا  کہ "مبارک ہو بھائی آپ  اس کے مستحق ہیں۔"۔

اسی طرح اداکارہ عائشہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس زبردست کامیابی پر میرے دوست ہمایوں سعید اور بھابھی ثمینہ کو بہت مبارک ہو۔‘واقعی میں ہمایوں سعید تمغہ حسن حاصل کرنے کے لیے حقیقی حقدار تھے۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعیداب تک 50 سے زائد ڈرامے اور 5 فلمیں بناچکے ہیں۔ وہ پاکستان کی انڈسٹری کو کئی ‏معیاری ڈرامے بھی  پیش کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی نامور پاکستانی فنکاروں کو متعلقہ شعبوں میں خدمات کے اعتراف پر سول اعزازات سے نوازا گیا۔ ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان معززین کو ایوارڈز دیے۔اداکارہ بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کو ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ گلوکارہ عابدہ پروین اور  سکینہ سموں اور گلوکار علی ظفر کو تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا۔ سول ایوارڈز لینے والے دیگر شخصیات میں ریشم، پروڈیوسر سلطانہ صدیقی، سید فاروق قیصر، ڈراما اداکار جاوید منصور بابر اور حبیب الرحمٰن پنیرائی بھی شامل ہیں۔

Advertisement
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 18 hours ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 days ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 20 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • a day ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • a day ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 4 days ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • a day ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 21 hours ago
Advertisement