جی این این سوشل

پاکستان

کابینہ اجلاس:بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلیے آج اہم فیصلے متوقع

وفاقی کابینہ 3 جون کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی  کرے گی۔ اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت ہوگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کابینہ اجلاس:بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلیے آج اہم فیصلے متوقع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 ملک میں جاری توانائی بحران اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے پلان آج کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا ۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کا پلان پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مارکیٹیں شام 7 بجے بند  کرنے اور ہفتے  میں دو دن کی چھٹی کی منظوری متوقع ہے۔

اس سے قبل وزیر  دفاع خواجہ آصف  کی جانب سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے ہفتہ اتوار کی چھٹی اور جمعہ کی آدھی چھٹی کی تجویز دی جا چکی ہے۔

جبکہ  توانائی بچانے کے لیے مارکیٹوں کی  ٹائمنگ مقرر کر کےشام 7 بجے تک دکانیں بند کرنے کا پابند بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

وفاقی کابینہ 3 جون کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی  کرے گی۔ اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت ہوگی۔

کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی سال 2021 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوگی۔

پاکستان

چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا، تمام اہلکار محفوظ

موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا، تمام اہلکار محفوظ

خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود ہری چند روڈ پر اخون ڈھیری کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی تاہم دھماکے سے پولیس اہلکاروں محفوظ رہے۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ روڈ پر ٹریفک نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے فورا بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے کی آواز علاقہ میں دور دور تک سنی گئی۔

دھماکہ کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس نے خودکش حملہ آور کے اعضا اور موٹرسائیکل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی

آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی

اسموگ سے پریشان پنجاب کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی جبکہ پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، آج سے 16 نومبر تک راولپنڈی ، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور فیصل آباد میں بادل برسیں گے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب، اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔

15 نومبر بروز جمعے کو بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کا امکان ہے۔

آج سے ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ادھر ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2،اسلام آباد سے شیخوپورہ تک بند کی گئی ہے، ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند ہے، موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے سکھر تک بند ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ  نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی۔

سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھٹوکیس بھی 40 سال بعد سنا، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ نظرثانی درخواست ہے،کیس کو دوبارہ نہیں کھول سکتے۔ 

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ یہ فورم سیاسی تقاریر کا نہیں، قانون سے نہیں ہٹ سکتے،کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں اور قاضی صاحب کی جان چھوڑ دیں۔ 

جسٹس امین الدین نے سوال کیا قانون بتائیں کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت کیسے ضروری ہے؟ اس پر  درخواست گزار وکیل نے کہا کہ میرے پاس ریکارڈ نہیں لیکن بلوچستان سے ریکارڈ منگوایا جاسکتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایسی درخواست پر بینچ کےسربراہ سےدرخواست کروں گا کہ معاملہ پاکستان بارکونسل کوبھیجا کریں۔ 

بعد ازاں آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کردی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll