لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 12 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جی این این کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی، مریم نواز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے دو تحقیقات میں 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے اور درخواست گزار کو 26 مارچ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے اس لیے عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مریم نواز کو 12 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیاعدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس، اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے، جس پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ نیب نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور آفس کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے کر سیکورٹی رینجرز کے سپرد کر دی۔
اس سے سلسلے میں گزشتہ روز نیب کی جانب سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہور نے فول پروف سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نیب کی عمارت کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست دے دی ہے۔ وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے بعد نیب آفس سے ایک کلومیٹر تک کا علاقہ ریڈ زون ہوگا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 21 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 21 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 19 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 21 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل



