لاہور : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں اسکول 11اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 11 اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات ، ملتان ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اورشیخوپورہ میں سکول بند رہیں گے۔ پنجاب کےدیگراضلاع میں پرانے شیڈول کے مطابق سکول کھلیں گے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں بیماری کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے ،کے پی اور آزاد کشمیر میں بھی کئی اضلاع میں کیسز زیادہ ہو رہے ہیں ،سندھ اور بلوچستان میں کیسز کی تعداد کم ہے ،ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیا گیا ہے ۔ تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا 28 تاریخ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، تاہم اب 11اپریل تک تعلیی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
شففقت محمود نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں بورڈز کے امتحانات کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات صوبائی حکومتوں اور بورڈز کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) میں ہوا۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت شریک ہیں، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر کے وزراء، اعلی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر اور چیئرمین ایچ ای سی بھی شریک ہیں۔ صوبائی وزراء تعلیم ویڈو لنک سے اجلاس میں شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ 10مارچ کو حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے 7 شہروں میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اس حوالے سے وزیر تعلیم کاکہنا تھا کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 15 مارچ سے بہار کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی پیر سے دو ہفتے کے لیے بند ہوجائیں گے، اس کے علاوہ پشاور اور مظفر آباد میں بھی تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند کر دیئے گئے تھے ۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 16 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 19 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 14 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 19 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 16 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 19 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago



