Advertisement
پاکستان

لاہور سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں اسکول 11اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں اسکول 11اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 25th 2021, 3:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس  میں بتایا کہ  11 اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات ، ملتان ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اورشیخوپورہ میں سکول بند رہیں گے۔  پنجاب کےدیگراضلاع میں پرانے شیڈول کے مطابق سکول کھلیں گے۔  وفاقی وزیرنے کہاکہ   لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں بیماری کا پھیلاؤ  تشویش ناک  ہے ،کے  پی اور آزاد کشمیر میں بھی کئی اضلاع میں کیسز زیادہ ہو رہے ہیں ،سندھ اور بلوچستان میں کیسز کی تعداد کم ہے ،ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیا گیا  ہے ۔ تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا 28 تاریخ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا  ، تاہم اب 11اپریل تک تعلیی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

شففقت محمود نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں بورڈز کے امتحانات کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات صوبائی حکومتوں اور بورڈز کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) میں ہوا۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت شریک ہیں، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر کے وزراء، اعلی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر اور چیئرمین ایچ ای سی بھی شریک ہیں۔ صوبائی وزراء تعلیم ویڈو لنک سے اجلاس میں شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ 10مارچ کو حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے 7 شہروں میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اس حوالے سے  وزیر تعلیم کاکہنا تھا کہ   لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 15 مارچ سے بہار کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی پیر سے دو ہفتے کے لیے بند ہوجائیں گے، اس کے علاوہ پشاور اور مظفر آباد میں بھی تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند کر دیئے گئے تھے ۔

Advertisement
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 16 hours ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 13 hours ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • a day ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 18 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 18 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 4 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 days ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 15 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 days ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 18 hours ago
Advertisement