زرداری کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ ، معاملات مل کر حل کرنے پر اتفاق
کراچی :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنماؤں کا تمام معاملات مل کر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین سابق صدر آصف زرداری نے جمیعت علمائے اسلا م (ف) اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملک کی سیا سی صورتحال بارے گفتگو ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے، فیصلہ کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست نون لیگ کی ہے، اُمید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کرے گی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام معاملات مل جل کر حل کریں گے۔
پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر مایوسی کا بھی اظہار کیا ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ طے ہوا تھا 4 اپریل سے قبل کوئی کسی کے خلاف متنازعہ بیان نہیں دے گا، بلاول اور مریم سمیت دیگر رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر بہت مایوسی ہوئی ہے، جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے تھے ان پر عمل ہونا چاہیے، استعفوں اور لانگ مارچ پر پی پی نے خود وقت مانگا اس لیے سب انتظار کریں۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں میں استعفوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے ، سربراہی اجلاس میں مو لانا فضل الرحمان نے 26 مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 13 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 16 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 16 گھنٹے قبل



