Advertisement
تفریح

سلمان خان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے والے کا نام سامنے آ گیا

اس وقت ان کی تحویل میں ہے پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 10 2022، 6:49 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سلمان خان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے والے کا نام سامنے آ گیا

ممبئی: پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کو قتل کی دھمکی کا خط لارنس بشنوئی گروپ کے تین  افراد کی جانب سے ہی بھیجا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کے مبینہ رکن مہاکال عرف سدھیش سوربھ کامبلے نے پوچھ گچھ کے دوران یہ اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سلمان خان کو  دھمکی آمیز خط بھیجا ہے۔

مہاکل کو سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہونے  کے الزام میں گزشتہ ہفتے پونے سے گرفتار کیا گیا تھا اس نے پوچھ گچھ کے دوران تفتیش کاروں کو بتایا کہ لارنس بشنوئی گینگ کے تین ارکان راجستھان سے آئے تھے اور ان میں سے ایک نے یہ خط باندرہ بینڈ اسٹینڈ کے علاقے میں ایک بینچ پر رکھا تھا جہاں سلمان کے والد سلیم خان صبح کی سیر کے بعد بیٹھتے ہیں۔

یاد رہے کہ خط میں دھمکی دی گئی تھی کہ سلمان خان اور ان کے والد  کا بھی جلد ہی موسے والا جیسا حال کر دیں گے، جبکہ بدھ کے روز دہلی کی پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی، جو اس وقت ان کی تحویل میں ہے پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈہے۔

بھارتی پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث اور سلمان خان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے والے گینگ کے دیگر اراکین اس وقت مفرور ہیں تاہم انہیں جلد ڈھونڈ لیا جائے گا۔

Advertisement
چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ

  • 7 گھنٹے قبل
آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا

  • 7 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

  • 12 گھنٹے قبل
کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی

  • 10 گھنٹے قبل
 پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان

 پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان

  • 5 گھنٹے قبل
ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان  ملوث ہیں،وزیر داخلہ

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ

  • 11 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب

  • 12 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل 

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل 

  • 11 گھنٹے قبل
لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل 

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل 

  • 12 گھنٹے قبل
سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 12 گھنٹے قبل
وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement