نئے مالی سال کاترقیاتی بجٹ،دفاعی منصوبوں کیلئے 2ارب 32کروڑ روپے ،دفاع کے جاری منصوبوں کا پی ایس ڈی پی 1ارب 82کروڑ روپے اور وزارت دفاع کے نئے منصوبوں کیلئے 40کروڑ 70لاکھ روپے مختص کئے گئے۔


اسلام آباد : گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا کرنے کی تیاری کرلی گئی، بجٹ میں گھی اور کوکنگ آئل پر ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 23-2022 کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے ، بجٹ میں گھی اورکوکنگ آئل آئل مزید مہنگا کرنے کی تیاری کرلی گئی۔
گھی اور کوکنگ آئل پر ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی بڑھانے جبکہ خوردنی تیل پرکی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کی سفارش کردی۔
گھی کارخانوں پر ونڈ فال لیوی لگانے ، پالتو جانوروں کی خوراک پر ٹیکس بڑھانے اور ڈبہ پیک کھانے پینے کی درآمدی اشیا پربھی ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی تجویز دی ہے جبکہ درآمدی گاڑیوں اور ٹائرز پر بھی ڈیوٹیز میں اضافہ تجویز سامنے آئی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ نئے مالی سال کاترقیاتی بجٹ،دفاعی منصوبوں کیلئے 2ارب 32کروڑ روپے ،دفاع کے جاری منصوبوں کا پی ایس ڈی پی 1ارب 82کروڑ روپے اور وزارت دفاع کے نئے منصوبوں کیلئے 40کروڑ 70لاکھ روپے مختص کئے گئے۔
بجٹ میں زرعی سسٹم میں مصنوعی ذہانت کےمنصوبے کیلئے 30کروڑ روپے، ایف جی ڈگری کالج کوہاٹ کے منصوبے کیلئے 2کروڑ روپے اور نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک منصوبےکیلئے 80 کروڑ مختص کیے ہیں۔
دستاویز کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کیلئے20 کروڑ روپے ، نیشنل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کیلئے 5کروڑ روپےاور انسٹیٹیوٹ آف انکلیوسیو ایجوکیشن کیلئے 8.6 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا کہ نئے مالی سال میں دفاعی پیداوار کے نئے ترقیاتی منصوبے شامل نہیں کئے گئے جبکہ دفاعی پیداوار ڈویژن کےجاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2.20 ارب مختص کئے۔
اس کے علاوہ گوادر شپ یارڈ کے جاری منصوبے کیلئے 20کروڑ روپے مختص کئے، یہ فنڈز گوادر شپ یارڈ کے پراجیکٹ مینجمنٹ سیل کے قیام پر خرچ ہوں گے جبکہ کراچی شپ یارڈ کی اپ گرایڈیشن کیلئے 2ارب روپے مختص کئے گیے۔

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 12 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 8 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 11 گھنٹے قبل

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 8 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 13 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 12 گھنٹے قبل










