اسلام آباد: وفاقی بجٹ کی دستاویزات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مختص رقم میں 114 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 22-2021 میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 250 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جو مالی سال 23-2022 کیلئے 114 اب روپے بڑھا کر 364 ارب روپے کر دی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ 12 ارب روپے کی رقم یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر اشیاء کی سبسڈی کیلئے مختص کی گئی ہے جبکہ 5 ارب روپے کی اضافی رقم رمضان پیکیج کے طور پر رکھی گئی ہے ۔
اگلے مالی سال میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 90 لاکھ خاندانوں کو کیش ٹرانسفر پروگرام کی سہولت میسر ہو گی جس کیلئے 266 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔
بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ بچوں تک بڑھایا جائے گا ، اس مقصد کیلئے 35 ارب روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے ، 10 ہزار مزید طالبعلموں کو بینظیر انڈر گریجویٹ سکالر شپ دیا جائے گا جس کیلئے 9 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ 6 ارب روپے مستحق افراد کے علاج اور امداد کیلئے پاکستان بیت المال میں رکھے گئے ہیں ۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 12 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 7 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 12 گھنٹے قبل
